عمران خان کا ملاوٹ کیخلاف قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
14 Feb 2020 09:57
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی وڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوئے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دودھ، گوشت، دالوں جیسی روزمرہ کی اشیاء میں ملاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں، ملاوٹ کے خلاف ایک ہفتے میں نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے، قومی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ وزیراعظم نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی قیمت پر قابو پانے کے حوالے سے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی وڈیو کانفرنس کے ذریعے شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 844462