0
Friday 14 Feb 2020 10:10

مظفرآباد میں ملائشین کلچرل سینٹر بنائیں گے، مسعود خان

مظفرآباد میں ملائشین کلچرل سینٹر بنائیں گے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کی اور ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقدامات کے خلاف واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے پر ملائشیا کے شکرگزار ہیں، ملائشیا سے مضبوط تعلقات کے لئے مظفرآباد میں ملائشین کلچرل سینٹر بنائیں گے۔ صدر آزادکشمیر نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی زمین اور ان کے گھر چھین کر وہاں ہندوؤں کو لا کر آباد کرنا چاہتی ہے، سردار مسعود خان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر کشمیریوں کو بھارتی استعمار سے بچائے۔
 
خبر کا کوڈ : 844465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش