0
Tuesday 12 Jul 2011 10:28

پاکستان اور امریکا کی شراکت داری کا انحصار تعاون پر ہے، پاکستان کو بعض اقدام لازمی طور پر کرنا ہوں گے، ہلیری کلنٹن

پاکستان اور امریکا کی شراکت داری کا انحصار تعاون پر ہے، پاکستان کو بعض اقدام لازمی طور پر کرنا ہوں گے، ہلیری کلنٹن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خا رجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوجی امداد روکنا اس بات کا اظہار ہے کہ دونوں ملکوں کی شراکت داری کا انحصار تعاون پر ہے ۔واشنگٹن میں یورپین یونین کے خارجہ امو رکی سربراہ کیتھرائن ایشٹن کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سویلین امداد جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پیچیدہ ہیں۔ حکومت پاکستان کو لازمی طور پر بعض ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو امریکا نے طے کیے ہیں اور جن کے بارے میں پاکستان کو کئی مرتبہ آگاہ کیا جا چکا ہے۔ ہلیری کلنٹن نے واضح کیا کہ پاکستان کی کچھ امداد معطل کرنے کا مطلب امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوجی امداد کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ یہ ظاہر نہیں کرتا کہ پالسیی میں تبدیلی آئی ہے بلکہ اس حقیقت کاا ظہار ہے کہ ہماری پارٹنرشپ کا انحصار تعاون پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔ اس کی صلاحیتوں میں اضافے اور تعمیر کیلئے تعاون کر رہے ہیں۔ ہمارے پاکستانی حکام کے تواتر کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 84447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش