QR CodeQR Code

بھارت خطے میں اعلیٰ سطح کے دوروں کے درمیان خلل پیدا کر سکتا ہے، دفتر خارجہ

14 Feb 2020 11:30

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 روز میں عالمی رہنماؤں کے خطے کے دوروں کے درمیان نئی دہلی کی جانب سے توجہ ہٹانے کے لیے کسی قسم کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 10 روز میں عالمی رہنماؤں کے خطے کے دورے کے درمیان نئی دہلی کی جانب سے کوئی ممکنہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خطے کے اعلیٰ سطح دوروں کے درمیان بھارت کی جانب سے خلل پیدا کرنے کے امکانات پر ہمیں تحفظات ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے بھارت کی جانب سے جعلی آپریشن کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے دورہ پاکستان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارت کی جانب سے توجہ ہٹانے کے لیے کسی قسم کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی بڑھتی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت نے اس سال کے آغاز سے اب تک 272 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے جن کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور 25 شدید زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 844474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844474/بھارت-خطے-میں-اعلی-سطح-کے-دوروں-درمیان-خلل-پیدا-کر-سکتا-ہے-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org