0
Friday 14 Feb 2020 13:32

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس 16 فروری کو لاہور آئیں گے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس 16 فروری کو لاہور آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے دورہ لاہور کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ 16 فروری کو لاہور کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوٹریس لاہور کے ایک سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے جبکہ وہ لاہور میں متعدد پروگرامز میں شرکت کریں گے۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے سکول کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے نقطہ نظر سے سکول کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل لاہور کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق معزز مہمان بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ بھی دیکھیں گے اور انہیں اندرون شہر کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس دورے کے علاوہ لاہور میں انسداد پولیو مہم کا بھی افتتاح کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 844503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش