0
Friday 14 Feb 2020 14:09

حکومت ویلنٹائن ڈے پر آج ہونیوالی بے ہودہ محافل روکے، راغب نعیمی

حکومت ویلنٹائن ڈے پر آج ہونیوالی بے ہودہ محافل روکے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اسلامی اقدار اور دو قومی نظریہ کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، ناموس رسالتؐ اور وطن عزیز کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے کے پر نام قرآن اور صاحب قرآن کے حوالے سے ہونیوالے انتہاء پسندی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کیلئے افواج پاکستان سمیت تمام ریاستی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ویلنٹائن ڈے پر ہونیوالی بے حیائی پر مبنی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

جامعہ نعیمیہ میں ’’محبت رسول کانفرنس‘‘ سے خطاب میں ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی حیات کردار ہمارے لئے مینارہ نور ہیں، شہید پاکستان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم ملک قوم کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید پاکستان ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی شخصیت لائق تحسین اور قابل تقلید ہے، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی پوری زندگی خوف الہیٰ اور عشق رسول ؐ سے عبارت ہے، آپ ہمیشہ اتحاد امت کیلئے کوشاں رہے ان کی زندگی کا ہر لمحہ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کیلئے وقف تھا ان کی فکر کو اپنا کر ہم ایک پُرامن اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی نے اپنے صدارت کلمات میں کہا کہ ملکی حالات کی تقاضا ہے کہ یکجہتی کی فضاء کو فروغ دیا جائے۔ وطن عزیز اور اسلام دشمن قوتوں کا متحد ہوکر مقابلہ کیا جائے۔

سنی تحریک کے رہنما شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عالمی اور علاقائی تقاضوں کے مدنظر رکھ کر پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو سکے۔ پیر ذوالفقار ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئے فحاشی اور بے حیائی تشویشناک ہے۔ اسلامی ثقافت کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار کرنے کی ضرورت ہے۔ میر آصف اکبر نے شرکاء کانفرنس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر بے تنقید کرنے کیلئے بجائے ملک و قوم کی بہتری کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کوششیں کرنا ہوں گی۔ کانفرنس کے اختتام پر شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
خبر کا کوڈ : 844519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش