QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے، وزیراعظم

14 Feb 2020 14:20

صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک میں ہر جگہ کارٹیل ہے جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول کرتا ہے، مسابقتی کمیشن اپنا کردارادا کرنے میں ناکام رہا، بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے، بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہی کو ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں ہر جگہ کارٹیل ہے جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول کرتا ہے، مسابقتی کمیشن اپنا کردارادا کرنے میں ناکام رہا، بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے، بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہی کو ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں، ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے۔ آٹا بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اورخسرو بختیارکا نام نہیں۔


خبر کا کوڈ: 844523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844523/مولانا-فضل-الرحمان-کے-بیان-پر-آرٹیکل-6-کا-مقدمہ-ہونا-چاہیئے-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org