QR CodeQR Code

دو بلاک نہیں بن رہے

تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں کہ ترکی پاکستان سے ناراض ہے، شاہ محمود قریشی

14 Feb 2020 15:44

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر رجب اردوان نے کشمیر پر جو بات کی وہ تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھی جائے گی، آج لائن آف کنٹرول کےدونوں جانب پیغام دیا گیا کہ کشمیریوں کا مسئلہ صرف پاکستان اور کشمیرکا نہیں بلکہ ترکی کا بھی مسئلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں کہ ترکی پاکستان سے ناراض ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک صدر کا خطاب تاریخی نوعیت کا ہے، صدر رجب اردوان نے کشمیر پر جو بات کی وہ تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھی جائے گی، آج لائن آف کنٹرول کےدونوں جانب پیغام دیا گیا کہ کشمیریوں کا مسئلہ صرف پاکستان اور کشمیرکا نہیں بلکہ ترکی کا بھی مسئلہ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر نے واضح کیا کہ ترکی کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ایف اے ٹی ایف پر ترک صدر کا واضح پیغام ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر نے اعادہ کیا کہ وہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان اور ترکی نئی اسٹریٹجک پلان پر آج دستخط کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی ٹیکنالوجی کے کئی شعبوں میں ہم سے ایڈوانس ہے۔ وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ ایک سال سےاکنامک فریم ورک پرجاری بات چیت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں رہنما اس دستاویز پر آج دستخط کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 844546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844546/تمام-قیاس-ا-رائیاں-دم-توڑ-گئی-ہیں-کہ-ترکی-پاکستان-سے-ناراض-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org