0
Friday 14 Feb 2020 16:31

عالمگیر مہنگائی، پاکستان میں بھی چوتھی بلند ترین شرح، 13.07 فیصد ہوگئی

عالمگیر مہنگائی، پاکستان میں بھی چوتھی بلند ترین شرح، 13.07 فیصد ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کے عالمگیر مسئلے نے پاکستان میں بھی پوری طرح سر اٹھا لیا، ملکی تاریخ میں مہنگائی چوتھی بلند ترین شرح 13.07 فیصد تک پہنچ گئی، جس پر اقتدار کے ایوانوں میں سر جوڑ لئے گئے اور حکومت کو اربوں روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا پڑا۔ پاکستان میں 1974ء میں سب سے زیادہ 38 فیصد تک مہنگائی کی شرح پہنچی تھی، دوسری بلند ترین شرح 2009ء میں 20 فیصد رہی، 2011ء میں مہنگائی کی شرح 13.66 فیصد رہی، اس وقت مہنگائی کی شرح 13.07 فیصد ہے۔ 1985ء کے بعد مہنگائی کی سب سے کم شرح 2016ء میں 2.86 فیصد رہی، مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے 2013ء میں اقتدار سنبھالا، تو مہنگائی کی شرح 7.36 فیصد تھی، 2018ء میں حکومت ختم ہونے پر مہنگائی کی شرح 3.93 فیصد تھی، موجودہ عمران حکومت برسراقتدار آئی، تو 2019ء میں 7.36 فیصد مہنگائی تھی، جو کہ اب بڑھ کر 13.07 فیصد ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 844554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش