QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ سنی علماء کے ہمراہ شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری

14 Feb 2020 17:36

وفد میں جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد چشتی و دیگر اکابرین، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ آغا سید علی رضوی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسد عباس نقوی، علامہ حیدر عباس عابدی و دیگر قائدین شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ سنی علماء و مشائخ پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سردار لشکر اسلام، مدافع حرم اہل بیت (ع) شہید قاسم سلیمانی (رہ) کی مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور ساتھ ہی ان کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت غیور پاکستان کی نیابت میں سلام عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جو کہ ان دنوں حاج قاسم سلیمانی (رہ) کے چہلم کی تقریبات میں شرکت کے لئے ایران کے دورے پر ہیں، انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کرمان میں موجود قبرستان گلزار شہداء میں سردار مقاومت حاج قاسم سلیمانی کی قبر مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد چشتی و دیگر اکابرین، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ آغا سید علی رضوی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسد عباس نقوی، علامہ حیدر عباس عابدی و دیگر قائدین نے گذشتہ روز شہید قاسم سلیمانی (رہ) کی قبر مبارک پر حاضری دی اور وہیں شب بیداری کا بھی اہتمام کیا۔


خبر کا کوڈ: 844562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844562/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-شیعہ-سنی-علماء-کے-ہمراہ-شہید-قاسم-سلیمانی-مزار-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org