0
Friday 14 Feb 2020 21:00
صدی کی ڈیل

غاصب صیہونی رژیم کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، یہ ہمارا وعدہ ہے، حماس

ہم تمہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ تمہیں ہماری سرزمینوں سے نکلنا پڑیگا
غاصب صیہونی رژیم کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، یہ ہمارا وعدہ ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی رہنما "خلیل الحیہ" نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیخلاف مسلحانہ مزاحمت کو جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس سمیت تمام فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کا مقابلہ کرنے اور "صدی کی ڈیل" نامی سازش کو مٹی ملانے کا عزم بالجزم کر رکھا ہے۔ خلیل الحیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حماس کیخلاف کارروائیوں کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم حماس کو دھمکاتے ہو تو سن لو! یہ حماس کا وعدہ ہے کہ وہ تمہیں صفحۂ ہستی سے مٹا دیگی۔ انہوں نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمہیں وعدہ دیتے ہیں کہ تمہیں ہماری سرزمینوں سے نکلنا پڑے گا۔

حماس کے سیاسی رہنما خلیل الحیہ نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ بعض مسلم فریقوں کے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی غاصب صیہونی رژیم کیساتھ رابطے اور سکیورٹی معاہدات ختم نہ ہوئے تو دنیا اس بات پر یقین نہیں کرسکے گی کہ ہم "صدی کی ڈیل" کے خلاف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینیوں کو زبان کیساتھ ساتھ عمل سے بھی یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ "صدی کی ڈیل" کیخلاف ہیں، کہا کہ قومی اتحاد صرف تب ہی وقوع پذیر ہوسکتا ہے، جب تمام فلسطینی گروہ اسرائیل کو اپنا حقیقی دشمن جان لیں۔ خلیل الحیہ نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ بعض مسلم فریقوں کے خفیہ رابطوں اور آپسی تعاون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن  غاصب صیہونی رژیم کیساتھ صرف اور صرف مزاحمتی کارروائیوں پر مبنی تعلق ہی استوار کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک "حماس" کے رہنماؤں کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ اگر غزہ کی پٹی میں اسرائیل پر ہونیوالے حملے اب بھی نہ رکے تو (ہماری ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں سے) حماس کے رہنماء حیرت زدہ ہو جائیں گے۔ بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کرتے ہوئے صیہونیوں سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ میں بطور وزیراعظم آپ کو کہہ رہا ہوں کہ مجھے جنگ شروع کرنے کی جلدی نہیں، لیکن ہم "حماس" کو حیرت زدہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ منصوبہ کیا ہے، لیکن منصوبہ جو بھی ہے، پہلی کی تمام کارروائیوں سے مختلف ہے۔
خبر کا کوڈ : 844581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش