0
Friday 14 Feb 2020 22:11

کشمیر پر کھل کر حمایت کرنے پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اعجاز ہاشمی

کشمیر پر کھل کر حمایت کرنے پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دوسرے اسلامی ممالک خاص طور پر سعودی عرب کو بھی اسی طرح کی جرات مندانہ پالیسیاں اختیار کرنی چاہیں تاکہ امت مسلمہ کے دکھ بانٹے جا سکیں اور اتحاد کا عملی مظاہرہ ممکن ہو سکے۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر کے دورہ پاکستان سے عالمی برادری کو کشمیری مظلوموں کی حمایت بارے اچھا پیغام ملا ہے، ان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی ہے، جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی، سفارتی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں بہتری آئے گی، اور سیاسی قیادت مسلمہ کے اتحاد اور استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات پر عمل کرے گی، اس سے عالمی برادری کو اچھا پیغام جائے گا اور اسلامی ممالک کا وقار بلند ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 844589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش