0
Friday 14 Feb 2020 23:09

برطانیہ، 8 طیاروں کے سینکڑوں مسافروں کو جہاز میں ہی بند کر دیا گیا

برطانیہ، 8 طیاروں کے سینکڑوں مسافروں کو جہاز میں ہی بند کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ برطانوی ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر یکے بعد دیگرے 8 جہازوں کے سینکڑوں مسافروں کو لینڈنگ کے بعد طیارے میں ہی بند رکھا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر لاک ڈاؤن کیے جانے والے جہازوں میں ایک اماراتی ایئرلائن کا طیارہ بھی شامل تھا، جو امریکی ریاست کیلی فورنیا سے لندن پہنچا تھا۔ انڈے ویسٹ نامی باشندے نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ طیارے کو لینڈنگ کے بعد لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور کسی بھی مسافر کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ کیپٹن نے تمام مسافروں کو خبردار کیا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سے پہلے بھی اسی طرح 7 جہازوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔

مسافر کا مزید کہنا تھا کہ تھوڑی دیر بعد ایئر پورٹ عملہ آیا اور جہاز میں سے ایک مسافر کو نکال کر لے گیا، جس کے بعد تمام مسافروں کو مطلع کیا گیا کہ انہیں ایک یا آدھے گھنٹے میں چھوڑ دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباً 1500 افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں، ایک روز قبل جاپان میں بھی کرونا کا مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے ناول کرونا وائرس کو COVID19 کا باقاعدہ نام دے دیا جبکہ دنیا بھر کے ماہرین اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجربات بھی کر رہے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی کوئی بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 844618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش