0
Saturday 15 Feb 2020 09:42

پاکستان کا 27 فروری کو ’’سرپرائز ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ

پاکستان کا 27 فروری کو ’’سرپرائز ڈے‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے ایئر سٹرائیک کی کوشش کا ناکام بنا کر پاکستان نے27 فروری کو بھارت کیلئے شرمندگی اور ندامت کا دن بنا دیا۔ بھارت کو اپنی فضائی جارحیت انتہائی مہنگی پڑی تھی، 27 فروری کو ناپاک عزائم لیکرپاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرکے بھارت کو پیغام دیا تھا کہ پاک فضائیہ سمیت پاکستان کی پاک افواج ہر قسم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اس دن کو یادگار بنانے کیلئے حکومت نے 27 فروری کو پہلا سرپرائز ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس آپریشن کے ہیرو پائلٹ حسن صدیقی اور ونگ کمانڈر نعمان علی خاں سمیت فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

گرفتاری کے بعد پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف ابھی نندن نے اپنے ویڈیوبیان میں بھی کی اور پاکستان کی افواج کے پیشہ وارانہ اور انکساری رویے کو بھی سراہا، جبکہ اپنے بھارتی میڈیا اورحکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا، اگلے دن پاکستان حکومت نے واہگہ باڈر پر اپنی روایتی ثقافتی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے گرفتار ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرکے دنیا کو امن آشتی کا پیغام بھی دیدیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 844635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش