QR CodeQR Code

کسانوں کے لیے ٹرمپ کے 28 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات

15 Feb 2020 09:59

تحقیقات سینیٹر ڈیبی اسٹیب نو کی درخواست پر شروع کی گئیں جنہوں نے فنڈز کے غلط انتظام اور تقسیم میں جانب داری کا الزام لگایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور نئی مشکل کا سامنا ہے۔ احتساب آفس نے کسانوں کے لیے ٹرمپ کے 28 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات کا اعلان کر دیا۔ اُن پر فنڈز کے غلط انتظام اور تقسیم میں جانب داری کا الزام ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس گورنمنٹ اکاونٹیبلٹی آفس کسانوں کے لیے صدر ٹرمپ کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات شروع کر رہا ہے۔ 

یہ پیکیج ان کسانوں کے لیے ہے جنہیں امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ تحقیقات سینیٹر ڈیبی اسٹیب نو کی درخواست پر شروع کی گئیں جنہوں نے فنڈز کے غلط انتظام اور تقسیم میں جانب داری کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ فنڈز جنوبی ریاستوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیے تھے۔ سینیٹر ڈیبی اسٹیب نو کے مطابق چھوٹے فارمز کے بجائے بڑی اور غیرملکی زرعی کمپنیوں کو فوقیت دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 844640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844640/کسانوں-کے-لیے-ٹرمپ-28-ارب-ڈالر-بیل-ا-و-ٹ-پیکیج-کی-تحقیقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org