QR CodeQR Code

اینٹی رائٹ فورس کی لیڈیز اہلکاروں کو ٹیئر گیس گن کے استعمال کی ٹریننگ دیدی گئی

15 Feb 2020 10:13

پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور میں زیر تربیت لیڈیز اہلکاروں کو مظاہرین پر ٹیئر گیس فائر کرنے کی تیکنیکس اور گن کے استعمال کے ضوابط بارے بھی معلومات فراہم کی گئی۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیئر گیس استعمال کے عملی مظاہرے کا مقصد لیڈیز اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی رائٹ فورس میں شامل لیڈیز اہلکاروں کو جلسے جلوسوں سمیت ہر قسم کے ہنگاموں میں مردوں کے شانہ بشانہ فرائض ادا کرنے کیلئے ایس پی عائشہ بٹ کی زیرنگرانی ٹیئر گیس کے استعمال کا عملی مظاہرہ کروایا گیا۔ ریزرو انسپکٹر فاروق اعظم سمیت مختلف ترکش ماسٹر ٹرینرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تمام لیڈیز اہلکاروں کو ٹئیر گیس گن کے استعمال بارے بریفنگ کے ساتھ ساتھ عملی مظاہرے کے دوران تین، تین ٹئیر گیس شیل اور ٹئیر گیس گرنیڈ فائر کروائے گئے۔
 
پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور میں زیر تربیت لیڈیز اہلکاروں کو مظاہرین پر ٹیئر گیس فائر کرنے کی تیکنیکس اور گن کے استعمال کے ضوابط بارے بھی معلومات فراہم کی گئی۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیئر گیس استعمال کے عملی مظاہرے کا مقصد لیڈیز اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔ ٹئیر گیس کا عملاً استعمال لیڈیز اہلکاروں کے اعتماد میں اضافے کا محرک ثابت ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 844643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844643/اینٹی-رائٹ-فورس-کی-لیڈیز-اہلکاروں-کو-ٹیئر-گیس-گن-کے-استعمال-ٹریننگ-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org