QR CodeQR Code

حیدرآباد، اے ایس او کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے طلبا کی رہنمائی کیلئے سیمپوزیم منعقد ہوگیا

15 Feb 2020 12:38

سمپوزیم میں سماجی مسائل اور اس کے حل، مینیجمنٹ، سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری میں رہنمائی، بزنس اور نوکری کے مواقع کی رہنمائی، تنظیم کی ضرورت اور اہمیت، ریسرچ ورک، بیرونی ممالک میں تعلیمی واقع اور اسکالرشپس کے حوالے سے اہم موضوعات پر لیکچرز ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے طلبا کی رہنمائی اور ہائیر ایجوکشین موٹیویشن کیلئے دو روزہ سیمپوزیم کا انعقاد 15 اور 16 فروری کو ٹریننگ ریسورس سینٹر حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا، جس میں سماجی مسائل اور اس کے حل، مینیجمنٹ، سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری میں رہنمائی، بزنس اور نوکری کے مواقع کی رہنمائی، تنظیم کی ضرورت اور اہمیت، ریسرچ ورک، بیرونی ممالک میں تعلیمی واقع اور اسکالرشپس کے حوالے سے اہم موضوعات پر لیکچرز ہونگے، سیمپوزیم میں علامہ محمد اصغر شہیدی، انجنئیر سید حسین موسوی، قمر عباس غدیری، انجنئیر غضنفر علی رضوی، ڈاکٹر عبدالکریم شاہ، ماہر تعلیم علی حیدر شیخ، انجنئیر مظہر علی چانڈیو، مرکزی صدر اے ایس او محسن علی اصغری خطاب کریں گے۔ رجسٹریشن کے مطابق سمپوزیم میں سندھ یونیورسٹی، مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی، قائد عوام یونیورسٹی، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے 120 سے زائد طلبا شریک ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 844694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844694/حیدرا-باد-اے-ایس-او-کے-زیر-اہتمام-یونیورسٹی-طلبا-کی-رہنمائی-کیلئے-سیمپوزیم-منعقد-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org