0
Saturday 15 Feb 2020 12:49

عبدالولی خان یونیورسٹی کے 3 ملازم منشیات فروخت کرنیکے الزام میں گرفتار

عبدالولی خان یونیورسٹی کے 3 ملازم منشیات فروخت کرنیکے الزام میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طلبہ کو آئس سمیت دیگر منشیات فراہم کرنے والے گروہ کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ مردان کے ضلعی پولیس افسر سجاد خان کے مطابق سٹی سرکل پولیس نے منشیات اور آئس سمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹیوں کو منشیات فراہم کرنے والے بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ سرفراز ولد سرور خان کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا، جو یونیورسٹی کے ہی ملازم ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو یونیورسٹی کے مین کیمپس گیٹ سے گرفتار کیا گیا جن میں یونیورسٹی کا مالی، سکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ گرفتار افراد مبینہ طور پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سمگل کرنے میں ملوث تھے۔ ڈی پی او سجاد خان نے پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ گرفتار گروہ کے حوالے سے خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کی نگرانی جاری رکھتے ہوئے مذکورہ گروہ کو عبدالولی خان یونیورسٹی (مین کمپس) کے پارکنگ گیٹ کے سامنے آئس سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 695 گرام آئس، 3 کلو گرام سے زائد چرس اور ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 844696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش