QR CodeQR Code

اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی نے شراب کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

15 Feb 2020 13:11

اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا ہے کہ تمام الہامی کتب میں شراب حرام ہے۔ رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے، 1979ء میں ضیاء الحق نے بلا مطالبہ مسیح برادری کو پرمٹ جاری کئے جو ہمارے مذہب کی بدنامی کا باعث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے شراب فروشی اور اقلیتوں کو شراب کی فروخت کے پرمٹ جاری کرنے کے اقدام پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا ہے کہ تمام الہامی کتب میں شراب حرام ہے۔ رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق مسیحی مذہب سے ہے، 1979ء میں ضیاء الحق نے بلا مطالبہ مسیح برادری کو پرمٹ جاری کئے جو ہمارے مذہب کی بدنامی کا باعث ہے۔
 
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شراب کی فروخت سے حاصل ہونیوالا ریونیو ہمارے سالانہ بجٹ میں شامل ہوتا ہے جس سے تمام سرکاری ملازمین، ارکان پارلیمنٹ حتیٰ صدر مملکت سے لے کر نیچے تک تنخواہیں اسی بجٹ میں ملتی ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسی بجٹ میں شراب کی آمدن بھی شامل ہوتی ہے، اس طرح ہماری تنخواہیں فاسق ہو جاتی ہیں۔ رکن اسمبلی نے قرار داد میں کہا ہے کہ ایوان متفقہ قرارداد منظور کرے اور شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور تمام جاری شدہ پرمٹس بھی منسوخ کئے جائیں، جن جن ہوٹلوں میں شراب فروخت ہوتی ہے ان کے تمام بارز فوری سیل کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 844704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844704/اقلیتی-رکن-پنجاب-اسمبلی-نے-شراب-کی-فروخت-پر-پابندی-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org