QR CodeQR Code

امریکی انخلاء

شہید قاسم سلیمانی اور رفقاء کے خون کا کمترین انتقام خطے کو امریکی وجود سے پاک کرنا ہے، شیخ اکرم الکعبی

15 Feb 2020 16:30

عراقی مزاحمتی فورس حرکۃ النجباء کے کمانڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج امتِ مسلمہ کی عزت، غیرت، حمیت اور عدالت کی جنگ کا سپہ سالار ہے اور ہم آج عراق کے اندر دیوہیکل استعماری طاقتوں کے مقابلے میں اپنی غصب شدہ زمینوں کی آزادی، حاکمیت کے پائمال شدہ حق کے حصول اور اپنی قومی دولت کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ ہم نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ دبدبے کا توازن برقرار رکھتے ہوئے امریکی فوجوں کو اپنی سرزمینوں سے ضرور نکال باہر کریں گے لہذا مزاحمت جاری رکھیں گے اور انکی دہشتگردی اور بدمعاشی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل اسلامی مزاحمتی فورس "حرکۃ النجباء" کے کمانڈر شیخ اکرم الکعبی نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے سپہ سالار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس اور انکے رفقاء کے خون کیساتھ وفاداری اور اسکا کمترین انتقام خطے کو امریکی وجود سے پاک کرنا ہے۔ عرب نیوز چینل "المیادین" کی رپورٹ کے مطابق تہران میں منعقد ہونیوالے مزاحمتی محاذ کے شہداء کے بین الاقوامی سیمینار کے چوتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج امتِ مسلمہ کی عزت، غیرت، حمیت اور عدالت کی جنگ کا سپہ سالار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم عراق کے اندر دیوہیکل استعماری طاقتوں کے مقابلے میں اپنی غصب شدہ زمینوں کی آزادی، حاکمیت کے پائمال شدہ حق کے حصول اور اپنی قومی دولت کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

عراقی مزاحمتی فورسز حرکۃ النجباء کے کمانڈر شیخ اکرم الکعبی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ دبدبے کا توازن برقرار رکھتے ہوئے امریکی فوجوں کو اپنی سرزمینوں سے ضرور نکال باہر کریں گے لہذا مزاحمت جاری رکھیں گے اور انکی دہشتگردی اور بدمعاشی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت ہمیشہ جاری رہے گی جبکہ عراق میں امریکی قبضے سے نجات صرف اور صرف امریکیوں کو نکال باہر کر دینے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرکۃ النجباء اپنی سرزمین کے دفاع میں ہر قسم کے حملہ ورانہ اقدام کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شیخ اکرم الکعبی نے کہا عراقی پارلیمنٹ کی دلیرانہ قرارداد کو عملی جامہ پہنانے اور عراقی عوام کو اس قبضے سے چھٹکارا دلوانے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے جو بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 844740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844740/شہید-قاسم-سلیمانی-اور-رفقاء-کے-خون-کا-کمترین-انتقام-خطے-کو-امریکی-وجود-سے-پاک-کرنا-ہے-شیخ-اکرم-الکعبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org