0
Saturday 15 Feb 2020 17:55

پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا

پولیس نے  ایس ایس پی مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ، پولیس نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل کو لاپتہ ہوئے آج پانچواں روز ہے لیکن پولیس تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے، اب پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لئے محکمہ داخلہ اور ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔ بلیک لسٹ میں نام ڈالے جانے کے بعد مفخر عدیل پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ سے بیرون ممالک نہیں جا سکیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 844757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش