1
0
Saturday 15 Feb 2020 18:52

عمران خان کا آٹے اور چینی کے بحران میں حکومت کی کوتاہی کا اعتراف

عمران خان کا آٹے اور چینی کے بحران میں حکومت کی کوتاہی کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں ملک میں جاری آٹے اور چینی کے بحران میں حکومت کی کوتاہی کا اعتراف کرلیا۔ لاہور میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک وہ مہنگائی ہے جو بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں کے خسارے کی وجہ سے ہوئی، دوسری مہنگائی روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ہوئیں۔ انہوں نے ملک میں آٹے اور چینی کے بحران پر کہا کہ چینی اور  آٹا جو مہنگا ہوا، اس میں ہماری کوتاہی ہے، میں مانتا ہوں، اس کی پوری تحقیقیات ہورہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی اس میں ملوث ہوگا، ہمیں پتا چلتا جارہا ہے کہ کون کون اور کس طرح کے طبقوں نے فائدہ اٹھایا ہے، میرا وعدہ ہے کسی کو چھوڑیں گے نہیں اور دوسرا ہم سسٹم ایسا لے کر آئیں گے کہ ہمیں کسی بھی چیز کی کمی کا پہلے سے علم ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کو گندم بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی تاہم وزیراعظم نے چند اعتراضات لگاکر رپورٹ واپس کردی تھی اور 2 ہفتوں میں جامع رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ 
 
خبر کا کوڈ : 844761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سہیل
Canada
معلوم نہیں وزیراعظم گائوں دیہات کا کب دورہ کریں گے۔ شہروں میں کارڈ بانٹ رہے ہیں، جن کی معاش قدرے بہتر ہے، دیہاتی علاقوں سے جہاں 70 فیصد آبادی رہتی ہے۔
ہماری پیشکش