QR CodeQR Code

ہم نے نواز شریف کو بھجوایا تاکہ وہ علاج کروا سکیں، چوہدری شجاعت حسین

15 Feb 2020 19:26

سابق وزیراعظم نے جدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے اور ہمارے مثبت مشوروں کو وزیراعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو فی الحال واپس نہیں آنا چاہیئے، وہ اپنا علاج کرائیں۔ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے جدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے اور ہمارے مثبت مشوروں کو وزیراعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا۔ اتحاد میں شامل فسادیئے نہ جانے وزیراعظم کو کیا رپورٹ دیتے ہیں۔ نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف کے ملک سے باہر بھجوانے میں ان کا کردار ہے اور انہیں فی الحال واپس نہیں آنا چاہیئے، وہ اپنا علاج مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ملک میں واپس آنا نہ آنا برابر ہے، کیونکہ ان کی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے، میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار ہوں۔
 


خبر کا کوڈ: 844780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844780/ہم-نے-نواز-شریف-کو-بھجوایا-تاکہ-وہ-علاج-کروا-سکیں-چوہدری-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org