QR CodeQR Code

یمنی دفاعی فورسز نے صوبہ "الجوف" میں جارح سعودی اتحاد کا ایک اور جنگی طیارہ مار گرایا

15 Feb 2020 19:33

جنرل یحیی سریع نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سعودی اتحاد کے اس حملہ آور طیارے کو یمنی فورسز کیطرف سے تازہ تیار کئے گئے "زمین سے ہوا" میں مار کرنیوالے دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ اب یمنی آسمان دشمن کیلئے کھلا نہیں رہا اور دشمن کو اب ہر مرتبہ ہوائی حملہ کرنے سے پہلے بارہا سوچنا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں یمنی فورسز کیطرف سے جارح سعودی اتحاد کا ایک جنگی طیارہ مار گرائے جانے کی اطلاع دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی دفاعی فورسز نے صوبہ "الجوف" کی فضائی حدود میں "ٹارنیڈو" نامی حملہ آور سعودی جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ تعالی کے لطف و کرم سے یمنی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز نے جارح افواج کا ایک "ٹارنیڈو" فوجی طیارہ مار گرایا ہے جو یمنی سرزمین پر جارحانہ کارروائیوں میں مشغول تھا۔



جنرل یحیی سریع کا لکھنا تھا کہ سعودی اتحاد کے اس حملہ آور طیارے کو یمنی فورسز کیطرف سے تازہ تیار کئے گئے "زمین سے ہوا" میں مار کرنیوالے دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ اب یمنی آسمان دشمن کیلئے کھلا نہیں رہا اور دشمن کو اب ہر مرتبہ ہوائی حملہ کرنے سے پہلے بارہا سوچنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ یمنی دفاعی فورسز کیطرف سے سعودی جنگی طیارہ ایک ایسے وقت میں گرایا گیا ہے جب گزشتہ 24 گھنٹوں سے جارح سعودی اتحاد کیطرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف یمنی صوبوں کی شہری آبادیوں پر توپخانے اور میزائلوں کیساتھ بھاری حملے کئے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 844784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844784/یمنی-دفاعی-فورسز-نے-صوبہ-الجوف-میں-جارح-سعودی-اتحاد-کا-ایک-اور-جنگی-طیارہ-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org