0
Saturday 15 Feb 2020 20:27

کسی میں جرات ہے تو ہمارے اختیارات منجمد کر کے دکھائے، حفیظ الرحمٰن

کسی میں جرات ہے تو ہمارے اختیارات منجمد کر کے دکھائے، حفیظ الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اپریل میں صوبائی حکومت کے اختیارات منجمد کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، ہم ایسی باتیں کرنے والوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ کسی میں جرات ہے تو وہ ہمارے اختیارات منجمد کر کے دکھائے، ہم بیوروکریٹ نہیں، عوام کے منتخب لوگ ہیں، یہاں کوئی ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں بیٹھا ہے کہ اسے اِدھر سے اٹھا کر اُدھر اور اُدھر سے اٹھا کر اِدھر پھینکا جائے، صوبائی حکومت کی آئینی مدت 26 جون کو پوری ہوگی، اس سے قبل کوئی طاقت ہمارے اختیارات منجمد نہیں کر سکتی۔ جون تک مزید منصوبے آنے ہیں، اس لئے بعض مخالفین خوفزدہ ہو کر اختیارات منجمد کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اب تک 180 یوٹرن لے چکے ہیں، نئے پاکستان والے ڈرامے باز ہیں، یہ لوگ صبح شام جھوٹ بول رہے ہیں، اپریل میں ہمارے نہیں نئے پاکستان والوں کے اختیارات منجمد ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ آنرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں غریبوں کیلئے ہوائی جہاز کا دروازہ چھونا بھی ممکن نہ رہا، اسلام آباد اور جی بی کیلئے پی آئی اے کے کرایوں میں ہوشربا اضافے اور شیڈول میں کمی کی وجہ سے مسافر سخت پریشان ہیں، صرف گلگت تک کا کرایہ پندرہ ہزار روپے وصول کیا جا رہا ہے، جب پی آئی اے کی انتظامیہ سے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان روٹ پر پروازیں خسارے میں چلائی جا رہی ہیں، ہم نے پی آئی اے والوں سے کہا کہ اگر خسارے میں پروازیں چلائی جا رہی ہیں تو ہم سبسڈی دیں گے، اگر منافع مل رہا ہے تو حصہ صوبائی حکومت کو بھی دیا جائے، بعد میں جب پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ پی آئی اے انتظامیہ گلگت اور سکردو روٹ پر منافع میں پروازیں چلا رہی ہے اور ہمارے روٹ پر کسی قسم کا کوئی خسارہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 844798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش