0
Saturday 15 Feb 2020 20:40

گلگت بلتستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 17 فروری سے شروع ہو گی

گلگت بلتستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 17 فروری سے شروع ہو گی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 17 فروری سے شروع ہو گی۔ تین روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ 23 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے صوبائی دفتر میں منعقدہ تقریب میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ اس حوالے سے ای پی آئی کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران جی بی میں پانچ سال سے کم عمر کے 223581 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 1081 موبائل ٹیمیں، 328 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کر کے 434 سپروائزری سٹاف تعینات ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 844802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش