0
Saturday 15 Feb 2020 21:33

تجاوزات پر سندھ حکومت برابر کی ذمہ دار ہے، میئر کراچی وسیم اختر

تجاوزات پر سندھ حکومت برابر کی ذمہ دار ہے، میئر کراچی وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تجاوزات کی جگہ کو لیز کیسے کیا گیا، تجاوزات پر سندھ حکومت برابر کی ذمہ دار ہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے سرکلر ریلوے پر قبضہ کلیئر کرنا ہے، جہاں لوگ رہ رہے ہیں، ان کو سندھ حکومت ان کو متبادل جگہ دیں۔ وسیم اختر نے کہا کہ جنہوں نے گھر بنائیں ہیں، تو سندھ حکومت نے کیسے گھر بننے دیا، تجاوزات کی جگہ کو لیز کیسے کیا گیا، تجاوزات پر سندھ حکومت برابر کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسی چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ کام کا معیار خود دیکھیں، اگر میئر اپنے طور پر مسائل کو دیکھ رہا ہے، تو تعریف کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 3 فروری کو میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں کو مفلوج بنا دیا ہے، بیانات سے بری ہوا جا سکتا ہے، نہ ہی ذمہ داریوں سے آزاد ہوا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 844813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش