QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، انتہائی مطلوب خطرناک دہشتگرد سرچ آپریشن کے دوران گرفتار

15 Feb 2020 22:50

دہشتگرد شوکت کئی کارروائیوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور گذشتہ دنوں کتھی چیک پوسٹ پہ ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں بھی ملوث تھا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملے میں مطلوب دہشتگرد شوکت کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد شوکت کو گرفتار کر لیا ہے، دہشتگرد شوکت کئی کارروائیوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور گذشتہ دنوں کتھی چیک پوسٹ پہ ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں بھی ملوث تھا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملے میں مطلوب دہشتگرد شوکت کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور مقامی پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کی حدود سے شوکت ولد امان اللہ سکنہ شیرو کہنہ کو گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس کو 27 جنوری 2020ء کو ڈیرہ درابن روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملے اور دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں مطلوب تھا۔


خبر کا کوڈ: 844819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844819/ڈی-ا-ئی-خان-انتہائی-مطلوب-خطرناک-دہشتگرد-سرچ-ا-پریشن-کے-دوران-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org