0
Saturday 15 Feb 2020 23:11

پاراچنار میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں

پاراچنار میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، تاہم مقامی انتظامیہ نے اس حوالے سے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔ خاص طور پر اشیائے خوردونوش کے نرخ بڑھنے سے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔ سبزیوں، پھلوں سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں روز بڑھ جاتی ہیں، لیکن مقامی انتظامیہ اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیائے خوردونوش کے نرخ اعتدال میں رکھنے کیلئے فوری اور مستقل بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 844820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش