QR CodeQR Code

ہم ہی سندھ کے عوام کی آخری امید ہیں، مصطفیٰ کمال

15 Feb 2020 23:43

سکھر میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ عوام کی طاقت سے اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح پر منتقل کرکے عوام کی زندگیاں بہتر بنائیں گے اور ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے اور عوام کو ہی حکمران بنائیں گے، ہمیں عوام کے مسائل کا ادراک ہے اور انہیں حل کرنا بھی جانتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم ہی سندھ کی عوام کی آخری امید ہیں، اب تک کسی نے نیک نیتی کے ساتھ سندھ میں عوام کی حالت زار بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی، عوام کی طاقت سے اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح پر منتقل کرکے عوام کی زندگیاں بہتر بنائیں گے اور ملک کو اندھیروں سے نکالیں گے اور عوام کو ہی حکمران بنائیں گے، ہمیں عوام کے مسائل کا ادراک ہے اور انہیں حل کرنا بھی جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سندھ کے دوران سکھر میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دورے میں وائس چیئرمین اشفاق منگی اور صدر سندھ کونسل شبیر قائم خانی بھی انکے ہمراہ ہیں۔ سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے اعزاز میں سکھر ہائی کورٹ بار کے صدر قربان علی ملانو نے عصرانہ دیا۔

بعد ازاں سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے سکھر یو سی 12 میں کارکنان کی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ جس کے بعد انہوں نے جمعیت علما پاکستان سکھر کے رہنما سید حامد محمود فیض سے ملاقات کی۔ نوشہرہ فیروز آمد پر عوام کی جانب سے پارٹی رہنماں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین عبدالفاروق کھوکھر، فرقان علی کھوکھر اور محمد عمیر نے سید مصطفیٰ کمال کے نظریئے سے متاثر ہوکر بڑی تعداد میں اپنے حلقہ احباب سمیت پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ جبکہ بعد ازاں نواب شاہ پہنچنے پر بھی پھولوں کی پتیوں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے شاندار استقبال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 844826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844826/ہم-ہی-سندھ-کے-عوام-کی-آخری-امید-ہیں-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org