QR CodeQR Code

پاراچنار، مختلف جماعتوں کا بالشخیل مسئلہ پر اجلاس کل طلب

15 Feb 2020 23:46

اجلاس میں بالش خیل، ابراہیم زئی، سمیر، شکردرہ، پیواڑ، زیڑان وغیرہ کی کمیٹیاں، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، بادشاہ انور غگ کمیٹی، انوریہ فیڈریشن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماء شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں کل بروز اتوار بوقت دو بجکر تیس منٹ پر بمقام ایدھی پارک پاراچنار گرینڈ یوتھ الائنس کرم کا شاملات بالش خیل کے متعلق اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس میں بالش خیل، ابراہیم زئی، سمیر، شکردرہ، پیواڑ، زیڑان وغیرہ کی کمیٹیاں، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، بادشاہ انور غگ کمیٹی، انوریہ فیڈریشن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بالش خیل کے شاملات کے مسئلہ سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جائے گا، اور اس حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 844827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844827/پاراچنار-مختلف-جماعتوں-کا-بالشخیل-مسئلہ-پر-اجلاس-کل-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org