QR CodeQR Code

مسجد الحرام میں پہلی بار ایک اذان دو موذنوں کے پورا کرنے کا انوکھا واقعہ

16 Feb 2020 00:01

سینئر موذن علی الملا عشاء کی اذان دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور آواز دب گئی جس پر فوراً معاون موذن نے مائیک سنبھالا اور اذان مکمل کی۔


اسلام ٹائمز۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عشاء کی آذان ایک موذن کے بجائے دو موذنوں نے مکمل کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک موذن نے اذان دینا شروع کی اور دوسرے موذن نے اس اذان کو مکمل کیا۔ سینئر موذن علی الملا عشاء کی اذان دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور آواز دب گئی جس پر فوراً معاون موذن نے مائیک سنبھالا اور اذان مکمل کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ آذان عشا پر موذن کی آواز اچانک دبنا شروع ہوگئی اور فوری طور پر نئی آواز نے آذان کو پورا کیا۔ مسجد الحرام میں آذان کے مقررہ نظام کے مطابق ہر فرض نماز کے لیے دو موذن موجود ہیں تاکہ کسی ناگہانی پر دوسرا موذن مائیک سنبھال لے۔


خبر کا کوڈ: 844832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844832/مسجد-الحرام-میں-پہلی-بار-ایک-اذان-دو-موذنوں-کے-پورا-کرنے-کا-انوکھا-واقعہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org