0
Sunday 16 Feb 2020 01:22

امریکی سعودی چھتری تلے پاکستان کبھی بھی قومی مفاد میں آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتا، عارف حسین الجانی

امریکی سعودی چھتری تلے پاکستان کبھی بھی قومی مفاد میں آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتا، عارف حسین الجانی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا ہے کہ ایران میں حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں انقلاب اسلامی نے عالمی سطح پر تشیع کا حقیقی پُرنور چہرہ روشناس کرایا، انقلاب اسلامی کے بعد تشیع نے عالمی استعمار کو اس وقت چیلنج کیا کہ جب کسی کی بھی ہمت نہیں ہوتی تھی، پاکستانی تشیع عالمی تشیع کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔ اسلام ٹائمز  کیساتھ خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تشیع کو عالمی سطح پر تشیع کی نہضت سے جوڑنے میں آئی ایس او کا کلیدی کردار ہے، آئی ایس او اتحاد و وحدت کے ذریعے ملت کو درپیش تمام مشکلات و مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے، جس کیلئے ہم نے اتحاد امت فورم بنایا، آئی ایس او پاکستان اتحاد بین المومنین کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کی قائل ہے، آئی ایس او کی کوشش ہے کہ تمام مکاتب و مسالک اتحاد و وحدت کے ساتھ اسلام و پاکستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر پاکستان کا کمزور مؤقف سعودی عرب کے دباؤ کے باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سعودی چھتری تلے پاکستان کبھی بھی قومی و ملی مفاد میں آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتا، پاکستان کو امریکی سعودی کیمپ میں ہونا کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا، امریکا دنیا کے جس ملک میں بھی گیا، وہ تباہ حالی کا شکار ہوگیا، ایسی صورتحال میں پاکستان امریکا پر کس طرح بھروسہ کرسکتا ہے، اسی امریکا کے کہنے پر پاکستان افغان جنگ میں کودا اور ستر ہزار جانوں اور سینکڑوں ارب ڈالرز کے مالی نقصان اٹھانے کے سوا کچھ حاصل نہیں کرسکا، آئی ایس او کی کوشش ہے کہ پاکستان امریکی سعودی کیمپ سے باہر آئے، مشرق وسطیٰ کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی امریکا کو نکال باہر کیا جائے، پاکستان میں اتحاد امت فورم کا بننا، اس پلیٹ فارم سے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکا کے خلاف احتجاج امریکا کیلئے عین الاسد ایئربیس پر ایرانی حملے سے زیادہ خطرناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 844843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش