0
Sunday 16 Feb 2020 02:22

چوروں اور ڈاکوﺅں کا رونا رونے والے وزیراعظم کی رہائش مافیاز کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، سراج الحق

چوروں اور ڈاکوﺅں کا رونا رونے والے وزیراعظم کی رہائش مافیاز کی پناہ گاہ  بنی ہوئی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوامی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں اور ڈاکوﺅں کا رونا رونے والے وزیراعظم کی رہائش مافیاز کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، فوج کی حمایت پر خوش گمانی کا شکار وزیر اعظم عمران خان عوامی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بیٹھے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نمائندے مہنگائی کا ٹوکہ چلا کر ملک سے بھاگ گئے ہیں جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کہتا ہے کہ حکومتی نمائندوں پر ہاتھ ڈالا گیا تو حکومت 15 دن بھی نہیں چل سکے گی۔

احتساب سے متعلق بات کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ احتساب صرف ان لوگوں کا ہو رہا ہے جو حکومت کے خلاف ہیں، سرکار کا چور زمانے کا ولی اور جو چور حکومت کے ساتھ نہیں وہ جیل میں ہے۔ قرضے پر بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ 18 ماہ میں حکومت نے 11 ہزار ارب کا قرضہ لیا جبکہ 70 سالوں میں 31 ہزار ارب روپے قرضہ تھا جو 18 ماہ میں 42 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے، ترک صدر طیب اردگان کی موجودگی میں بھی وزیر اعظم نے قومی یکجہتی کی بات نہیں کی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو ہم سب سے پہلے گیس کی رائیلٹی بلوچستان کو دیں گے، دھرنے کے دوران جو کچھ ہوتا رہا حکومت اور پرویز الٰہی کا فرض ہے کہ قوم کے سامنے لائیں۔
خبر کا کوڈ : 844849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش