QR CodeQR Code

حلیم عادل شیخ گورنر سندھ کو ہٹانے کیلئے سرگرم

16 Feb 2020 10:28

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ گورنر کو ہٹانے کے لیے پارٹی کے اندر اپنا ایک گروپ بنانے کیلئے سرگرم ہو چکے ہیں اور وہ صوبائی اسمبلی کے ممبران اور سندھ کے مختلف اضلاع کے ذمہ داران کو گورنر سندھ کیخلاف اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ گورنر سندھ عمران اسماعیل کیخلاف میدان میں آ گئے، معاملات وزیراعظم تک پہنچ گئے۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان اختلاف پیدا ہو گئے ہیں اور حلیم عادل نے گورنر سندھ کی شکایت وزیراعظم ہائوس تک پہنچائی ہے جس میں انہوں نے جواز دیا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ کے لوگوں کے کام نہیں کر رہے۔ 

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ گورنر کو ہٹانے کے لیے پارٹی کے اندر اپنا ایک گروپ بنانے کیلئے سرگرم ہو چکے ہیں اور وہ صوبائی اسمبلی کے ممبران اور سندھ کے مختلف اضلاع کے ذمہ داران کو گورنر سندھ کیخلاف اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 844860

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844860/حلیم-عادل-شیخ-گورنر-سندھ-کو-ہٹانے-کیلئے-سرگرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org