0
Sunday 16 Feb 2020 14:49

متحدہ علماء کونسل کا فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنیکا اعلان

متحدہ علماء کونسل کا فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں متحدہ علماء کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں قیام امن اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے علماء کرام نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا۔ متحدہ علماء کونسل کی تشکیل نو کیلئے 16 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد کبریٰ سمن آباد لاہور میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالروف ملک نے کی۔ اجلاس میں ایم این اے مولانا عبدالمالک خان، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالروف فاروقی، پیر غلام رسول اویسی، مفتی شبیر انجم، مولانا محمد عاصم مخدوم، سید محمود غزنوی، ڈاکٹر طارق شریف زادہ، الحاج محمد شفیق بٹ، حافظ نعمان حامد، پیر اعجاز اشرفی، علامہ اصغر عارف چشتی، ڈاکٹر فیاض رانجھا سمیت دیگر علماء کرام شریک ہوئے۔

اجلاس میں مسلکی بنیادوں سے ہٹ کر فرقہ واریت کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ منبر و محراب کی زینت بننے والے علماء و واعظین موثر طریقے سے امن اور بھائی چارے کا پیغام پھیلا سکتے ہیں، جبکہ کونسل کی تشکیل نو کیلئے سولہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو جلد مشاورت کے بعد نئی باڈی کا اعلان کرے گی۔ نئی باڈی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اور یہ کمیٹی ملک میں قیام امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 844892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش