0
Sunday 16 Feb 2020 19:28

عمران خان مافیا پورا کا پورا غیرقانونی فارن فنڈنگ سے بنا، مریم اورنگزیب

عمران خان مافیا پورا کا پورا غیرقانونی فارن فنڈنگ سے بنا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان مافیا اپنی چوری، نااہلی اور نالائقی سے نظریں ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار رہا ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان مافیا نے 18 ماہ میں روزگار، کاروبار اور معیشت تباہ کردی، یہ مافیا اپنی چوری، نااہلی اور نالائقی سے نظریں ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مار رہا ہے، عمران خان مافیا شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کو جیلوں میں رکھ کر 18 ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کر سکا۔

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان مافیا پورا کا پورا غیرقانونی فارن فنڈنگ سے بنا، اس نے 18 ماہ میں 13 ہزار ارب کا قرض اور پشاور میٹرو کے 150 ارب اپنی جیب میں ڈال لئے، عوام کا آٹا ، چینی اور روٹی چوری کر لی لیکن چھاپے اپنے سیاسی مخالفین کے دفتروں پر لگوائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا اور ہمیشہ کی طرح انہیں کچھ نہیں ملا لیکن اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پر کب چھاپہ مارا جائے گا ؟، عمران خان مافیا جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے علاوہ زمان پارک اور بنی گالہ پر چھاپے مارے تو پتہ چل جائے گا کہ عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا کہاں ہے؟، پشاور میٹرو کے 150 ارب کہاں گئے؟۔
خبر کا کوڈ : 844916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش