0
Sunday 16 Feb 2020 22:41

 وہ دن دور نہیں جب بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی، عبداللہ حمید گل 

 وہ دن دور نہیں جب بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی، عبداللہ حمید گل 
اسلام ٹائمز۔ تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے مرکزی چیئرمین عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے، پاکستان میں ترکی کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع حاصل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کی سنٹرل کمیٹی کے ممبرسہیل فراز سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ عبداللہ حمید گل نے مزید کہا کہ طیب اردگان کا شمار دنیا کی ان نامور شخصیات میں ہوتا ہے جو اپنی قوم کے ساتھ ساتھ اپنے دیرینہ دوست ممالک سے بھی مخلصانہ انداز میں دوستی نبھاتے ہیں، جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بھارتی جارحیت کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ پاک فوج اور پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وہ دن دور نہیں جب بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی اور مودی کو کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان کل کے معمار ہیں جنہوں نے کل ملک وقوم کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے، نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ تعلیم کے میدان میں دن رات محنت کریں۔
خبر کا کوڈ : 844944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش