0
Sunday 16 Feb 2020 22:44

امہ کو فلاح کیلئے حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے سیرت و کردار پر عمل پیرا ہونا ہوگا، نور الحق قادری

امہ کو فلاح کیلئے حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے سیرت و کردار پر عمل پیرا ہونا ہوگا، نور الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سرعام پھانسی کی سزا انسانیت دشمنوں کو سبق سکھانے کے لئے ضروری ہے، کیا انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچوں سے زیادتیاں نظر نہیں آتیں؟ امہ کو فلاح کے لئے حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے سیرت و کردار پر عمل پیرا اور بڑے اختلاف کم، چھوٹے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ میں ساتویں خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آتیں، سرعام پھانسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کی قرارداد پوری قوم کی ترجمان ہے، عادی مجرموں اور انسانیت کے قاتلوں کو ایسے ہی سرعام سزائیں دینا شریعت کیمطابق ہے، جس معاشرے میں سزا اور جزا کا نظام نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہوتے ہیں قصاص کا حکم خود قرآن پاک نے دیا ہے اور اسے زندگی سے تعبیر کیا ہے۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو کیا بچوں اور بچیوں سے ہونے والی زیادتیاں نظر نہیں آتیں؟، ایسے انسانیت دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 844945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش