QR CodeQR Code

چنیوٹ، جامعہ بعثت میں ولادت جناب زہرا (س) کی مناسبت سے سالانہ جشن کا اہتمام

16 Feb 2020 23:16

فقید المثال اجتماع سے جامعہ بعثت کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری براۓ تنظیم سازی علامہ سید شبیر بخاری، جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نرگس سجاد اور دیگر نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بعثت رجوعہ سادات چینیوٹ میں بیس جمادی الثانی ولادت باسعادت جگر گوشہ رسول (ص)، ام الآئمہ، سیدہ کونین جناب فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے عظیم الشان سالانہ جشن سعید کا اہتمام کیا گیا، گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ جامعہ کی طالبات نے مختلف اسلامی و تاریخی واقعات کے ماڈل تیار کیے، جو کہ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ میلاد کے فقید المثال اجتماع سے جامعہ بعثت کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری براۓ تنظیم سازی علامہ سید شبیر بخاری، جامعۃ المنتظر لاہور کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نرگس سجاد، سیدہ معصومہ نقوی، خضری نقوی، عاصمہ تصدق، عصمت بتول اور نورالھدی ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا امتیاز حسین نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں طالبات اور بچیوں نے مختلف تبلیغی، تخلیقی اور سبق آموز ٹیبلو پیش کئے، جو کہ حاضرین کی دلچسپی کا باعث بنے۔


خبر کا کوڈ: 844953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/844953/چنیوٹ-جامعہ-بعثت-میں-ولادت-جناب-زہرا-س-کی-مناسبت-سے-سالانہ-جشن-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org