0
Sunday 16 Feb 2020 23:58

جارح سعودی عرب نے یمنی عوام پر حملہ آور اپنے 2 پائلٹس کو انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا

جارح سعودی عرب نے یمنی عوام پر حملہ آور اپنے 2 پائلٹس کو انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی اتحاد کیطرف سے جاری کردہ ایک بیان میں یمنی اسلامی مزاحمتی فورس انصاراللہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یمنی صوبے الجوف پر حملہ آور سعودی لڑاکا طیارے کے 2 پائلٹس کو انسان دوستانہ بنیادوں پر رہا کر دیا جائے جنکے "ٹارنیڈو" جیٹ طیارے کو گزشتہ روز یمنی اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز کے ذریعے مار گرایا گیا تھا۔ عرب نیوز چینل "المسیرہ" سے نشر ہونے والے سعودی اتحاد کے اس بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ انکے لڑاکا طیارے کے 2 پائلٹس نے طیارے کے مکمل طور پر تباہ ہو جانے سے قبل ہی جہاز سے چھلانگ لگا دی تھی اور اب وہ یمنی فورسز کی تحویل میں ہیں۔

جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترک المالکی نے گزشتہ روز یمنی صوبے الجوف پر حملہ آور سعودی جیٹ طیارے کے یمنی دفاعی فورسز کے ہاتھوں مار گرائے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ مار گرایا جانے والا جنگی طیارہ "ٹارنیڈو" قسم کا سعودی جیٹ تھا جو یمنی فورسز کے ہاتھوں نشانہ بنا ہے جبکہ دوسری طرف یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بھی اس طیارے کے مار گرائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جارح سعودی اتحاد کے اس جیٹ طیارے کو یمن کے اندر ہی بنائے جانے والے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے اینئی ایئرکرافٹ سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 844960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش