0
Monday 17 Feb 2020 07:54
عالمی دباؤ کی پروا نہیں

کشمیر سے متعلق فیصلہ نہیں بدلوں گا، نریندر مودی

کشمیر سے متعلق فیصلہ نہیں بدلوں گا، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عالمی دبائو کی پروا نہیں اور کشمیر سے متعلق وہ اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے اور متنازع شہریت قانون پر قائم رہیں گے۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور متنازع شہریت قانون کے فیصلے بھارت کے لیے ضروری تھے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے دباؤ کے باجود ہم ان فیصلوں پر قائم رہیں گے۔

اس موقع پر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے حوالے سے نریندر مودی نے بتایا کہ مندر کی تعمیر کے لیے ایک ٹرسٹ بنا دیا گیا ہے جس کے تحت جلدازجلد مندر کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 844975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش