0
Monday 17 Feb 2020 09:18

نیوی کی کیمیکل ڈیمیج کنٹرول ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، علی زیدی

نیوی کی کیمیکل ڈیمیج کنٹرول ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج پر ہونے والی ہلاکتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل ڈیمیج کنٹرول (این بی سی ڈی) ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیماڑی میں ہونے والے واقعے سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماسک کے بغیر ایسٹ وہارف میں جہازوں اور امریکا سے درآمد سویا بین کے کنٹینرز کا معائنہ کیا ہے۔  

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 844983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش