QR CodeQR Code

رانا مشہود کا نیب میں دوبارہ طلبی کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج

17 Feb 2020 11:35

ان کا مؤقف تھا کہ نیب پہلے ہی طلب کر کے انکوائری کر چکا ہے، نیب کو مکمل ریکارڈ بھی فراہم کر چکے ہیں، نیب 2017ء میں انکوائری بند بھی کر چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا مشہود نے نیب میں دوبارہ طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ رانا مشہود نے اپنی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب کے نئے قانون کے بعد پبلک آفس ہولڈر کے اختیارات سے تجاوز سے متعلق نئے قانون وضع کیے گئے ہیں۔

ان کا مؤقف تھا کہ نیب پہلے ہی طلب کر کے انکوائری کر چکا ہے، نیب کو مکمل ریکارڈ بھی فراہم کر چکے ہیں، نیب 2017ء میں انکوائری بند بھی کر چکا ہے، اب نیب نے غیرقانونی اقدام چھپانے کے لیے دوبارہ طلب کیا ہے۔ لیگی رہنما نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ نیب کا 17 فروری کیلئے طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دے۔


خبر کا کوڈ: 845005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845005/رانا-مشہود-کا-نیب-میں-دوبارہ-طلبی-نوٹس-ہائیکورٹ-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org