0
Monday 17 Feb 2020 12:44

خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے جس کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 67 لاکھ 52 ہزار 326 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 17 سے 21 فروری تک جاری رہنے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز کی 28 ہزار 49 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیموں میں 24 ہزار 900 موبائل، 1849 فکسڈ اور 1300 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ پولیو ٹیموں کی نگرانی کیلئے 6 ہزار 833 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکار ٹیموں کی سکیورٹی کو بھی دگنا کر دیا ہے، ہر ٹیم کے ساتھ ایک سکیورٹی اہلکار کی ڈیوٹی کو لازم بنایا گیا ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے سول سوسائٹی اور میڈیا سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال صوبے میں 10 پولیو سے متاثرہ کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 9 کا تعلق لکی مروت سے ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 845029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش