QR CodeQR Code

بھارت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی

17 Feb 2020 12:48

رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے دعوٰی کیا کہ (جموں و کشمیر) کے مسئلے پر جس کو توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ غیر قانونی اور زبردستی پاکستان کے زیر قبضہ علاقوں کو چھڑانے کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسرے فریق کے ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انتونیو گوتریس نے یہ پیشکش ایک روز قبل اسلام آباد میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی تھی اور اقوام متحدہ کے سربراہ نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرتے ہوئے تنازع کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے ثالث کی حیثیت سے اپنے کردار کی پیشکش کی اور کہا تھا کہ اس مقصد کے لئے ان کے اچھے دفاتر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے فوجی و زبانی کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا تھا۔ بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ان کی اس پیشکش کو گذشتہ رات مسترد کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے دعوٰی کیا کہ (جموں و کشمیر) کے مسئلے پر جس کو توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ غیر قانونی اور زبردستی پاکستان کے زیر قبضہ علاقوں کو چھڑانے کا ہے، مزید امور اگر کوئی ہے تو دو طرفہ بحث کی جائے گی، تیسرے فریق کے ثالثی کا کوئی کردار یا گنجائش نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 845030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845030/بھارت-نے-اقوام-متحدہ-کے-سیکرٹری-کی-مسئلہ-کشمیر-پر-ثالثی-پیشکش-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org