0
Monday 17 Feb 2020 12:54

ہم آج بھی افغانستان اور نائجیریا کی صف میں کھڑے ہیں، شوکت یوسفزئی

ہم آج بھی افغانستان اور نائجیریا کی صف میں کھڑے ہیں، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پولیو کے قطرے بچوں کو نہ پلانا بھی ایک قسم کی دہشت گردی ہے، پوری دنیا پولیو سے نجات حاصل کر چکی ہے یہاں تک کہ بھارت بھی، لیکن ہم آج بھی افغانستان اور نائجیریا کی صف میں کھڑے ہیں، ہم اپنے مستقبل کو محفوظ، تندرست اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے ہر حال میں پولیو کا خاتمہ کریں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 67 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 5 روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو  مہم کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان کی کوشش ہے کہ صوبے کو پولیو فری بنائیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کو بھی شکست دینے کیلئے پولیو سے انکاری لوگوں کو قطرے پلانے پر راضی کریں گے تاکہ انکے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ صوبائی وزیر نے والدین اور پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ خود پولیو سنٹر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں یا گھر پر آنی والی پولیو ٹیم سے تعاون کریں کیونکہ یہ آپ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اہم ترین کوشش ہے اور اس کوشش کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 845032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش