0
Monday 17 Feb 2020 15:00

کراچی، زہریلی گیس سے فضا خراب، کسٹمز ہاؤس کے 4 ملازمین بے ہوش

کراچی، زہریلی گیس سے فضا خراب، کسٹمز ہاؤس کے 4 ملازمین بے ہوش
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کے باعث علاقے کی فضا خراب ہوگئی۔ فضا کی کوالٹی خراب ہونے سے کراچی کسٹمز ہاؤس میں4 افراد بے ہوش ہوگئے اور کئی کو الٹیاں لگ گئیں جس کے بعد کسٹمز ہاؤس کو بند کردیا گیا۔ کسٹمز حکام نے ہوا کی کوالٹی خراب ہونے کے باعث کسٹم ہاؤس کو بند کرکے ملازمین کو گھر جانے کی ہدایت دے دی۔ ادھر شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوا کی کوالٹی اور زہریلے مادے ہونے کی وجہ سے پی این ایس سی ورکشاپ بھی بند کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پورٹ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ پر جہازوں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور پیر کی صبح تین جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے جب کہ جہازوں کی روانگی بھی شیڈول پر آگئی ہے۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر جہازوں سے پی او ایل یا کیمیائی مادے سنبھالتے وقت حفاظتی تدابیر برقرار رکھیں، زیر علاج افراد، اموات کیماڑی کے شمالی حصے سے ہیں، بندرگاہ یا متصل علاقے سے نہیں۔ کے پی ٹی حکام نے مزید کہا کہ بغیر تحقیقات کیمیائی اور پی او ایل جہازوں کو سنبھالنے سے اسے جوڑنا درست نہیں، کراچی پورٹ کیمیائی گیس کے شکار افراد کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے۔ کے پی ٹی حکام کے مطابق پاکستان نیوی نے حیاتیاتی و کیمیائی نقصان کنٹرول ٹیم متاثرہ علاقے میں بھیجی ہے۔
خبر کا کوڈ : 845054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش