0
Monday 17 Feb 2020 17:45

ہنگو، ننھی مدیحہ کے بہیمانہ قتل پر آئی جی کے پی کے کا نوٹس

ہنگو، ننھی مدیحہ کے بہیمانہ قتل پر آئی جی کے پی کے کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق آئی جی ثناءاللہ عباسی نے ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو کو جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کی فوری گرفتاری کیلئے تجربہ کار افسران کی ٹیم تشکیل دی جائے۔ پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ 8 سالہ مدیحہ 2 روز قبل مدرسے جاتے ہوئے اغواء ہوئی، اگلے روز اس کی لاش کھیتوں سے ملی، ڈاکٹرز کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب واقعے کے خلاف کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہنگو کیمپس کے طلبا نے احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین نے بچی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی دی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی عوام کی جانب سے اس بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے، ٹوئٹڑ پر جسٹس فار مدیحہ کا ٹرینڈ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی حدود سروخیل سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، بچی کی لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 845079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش