QR CodeQR Code

مارچ میں حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلے گی، شاہ اویس نورانی

17 Feb 2020 18:54

جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں، مہنگائی سے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے تو کوئی کنٹرول نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردگان نے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں، مسئلہ کشمیر پر ترکی کے صدر کا دوٹوک موقف خوش آئند ہے، مسلم اُمّہ متحد ہو کر الحادی طاقتوں کی سازشیں ناکام بنا سکتی ہے، نااہل حکومت نے ملک کیلئے بڑے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ مارچ میں حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلے گی، حکومت گرانا آئین سے غداری نہیں جمہوری حق ہے، حکومت کی نااہلی پر خاموش رہنا ملک و قوم سے غداری ہو گی۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو میں شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں، مہنگائی سے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے تو کوئی کنٹرول نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردگان نے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں، مسئلہ کشمیر پر ترکی کے صدر کا دوٹوک موقف خوش آئند ہے، مسلم اُمّہ متحد ہو کر الحادی طاقتوں کی سازشیں ناکام بنا سکتی ہے، نااہل حکومت نے ملک کیلئے بڑے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔

اویس نورانی نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے جعلی اقتدار کا سنگھاسن ڈول رہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ملک کیلئے بے برکت ثابت ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے، حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے، عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے، حکمران عوام میں خوشیاں نہیں خود کشیاں تقسیم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تاریخ کا ناکام ترین وزیراعظم ہے، کوئی طبقہ حکومت سے مطمئن نہیں، حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، مارچ میں حکومت مخالف تحریک چلا کر عوام کی آواز بنیں گے۔


خبر کا کوڈ: 845099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/845099/مارچ-میں-حکومت-کیخلاف-فیصلہ-کن-تحریک-چلے-گی-شاہ-اویس-نورانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org